عام انتخابات ،الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے جرائم اور سزا کا تعین کرلیا

عام انتخابات ،الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے جرائم اور سزا کا تعین کرلیا
عام انتخابات ،الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے جرائم اور سزا کا تعین کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عملے کے جرائم اور سزا کا تعین کرلیاجس کے مطابق ووٹر کو مجبور کرنا،ووٹ اورانتخابی نتائج پر اثرانداز ہونا غیرقانونی ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق انتخابی عملے کی جانب سے کاغذات میں کوئی ردوبدل جرم ہوگا اور جان بوجھ کر بیلٹ پیپر پرسرکاری مہرکو خراب کرنا بھی جرم ہوگااس کے علاوہ بیلٹ پیپراٹھانا،دوسرابیلٹ پیپرڈالنا،بیلٹ باکس کی سیل توڑنا،مہرکیساتھ جعلسازی بھی جرم ہوگا، جس پر انتخابی عملے کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکیں گی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر کو مجبور کرنا،ووٹ اورانتخابی نتائج پر اثرانداز ہونا غیرقانونی ہوگا اور ووٹرکی رازداری افشاکرنا،بیلٹ پیپرپرلگائی مہرسے متعلق کسی کواطلاع دینا بھی غیرقانونی ہو گا،جس پر انتخابی عملے کو2سال قید،ایک لاکھ جرمانہ یادونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت امیدواریا ان کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع دینے پر6ماہ قیدیاایک لاکھ جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے ۔