شہباز شریف کی اے این پی امیدوار داﺅد اچکزئی پر حملے کی مذمت

شہباز شریف کی اے این پی امیدوار داﺅد اچکزئی پر حملے کی مذمت
شہباز شریف کی اے این پی امیدوار داﺅد اچکزئی پر حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے قلعہ عبداللہ میں اے این پی کے امیدوارو سابق سینٹر داﺅد اچکزئی پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امیدواران کو آزادانہ اور محفوظ ماحول فراہم کرے۔
ان کا کہناتھا کہ ایک ہفتے میں دہشتگردی کے 4 واقعات پیش آ چکے ہیں،ایسے واقعات حکومت کی صلاحیت پر سوالیہ نشان ہیں۔
واضح رہے کہ اے این پی کے رہنما پراس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے مہمان خانے میں کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے،گولی لگنے سے داﺅد اچکزئی شدید زخمی ہو گئے اور ان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔