اڈیالہ جیل میں کیپٹن صفدر ، مریم نواز کی ملاقات ، کئی گھنٹے اکھٹے رہے

اڈیالہ جیل میں کیپٹن صفدر ، مریم نواز کی ملاقات ، کئی گھنٹے اکھٹے رہے
اڈیالہ جیل میں کیپٹن صفدر ، مریم نواز کی ملاقات ، کئی گھنٹے اکھٹے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدی کیپٹن صفدر اور مریم صفدر کی ملاقات ہوئی ہے ،  قیدی مریم صفدر کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کیلئے بنائے جانے والی بلڈنگ میں رکھا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو بھی ان کی بیرک کے قریب رکھا گیا ہے۔

روزنامہ خبریں نے جیل کے ذرائع کے حوالےسے بتایا کہ  گزشتہ روز کیپٹن صفدر اور مریم صفدر کے درمیان ملاقات ہوئی اور کئی گھنٹے اکٹھے رہے، مریم صفدر کو جس جگہ رکھا گیا وہاں ٹی وی ، فریج اور دیگر سہولیات میسر ہیں۔