پی ٹی آئی قیادت کی بدزبانی نے سیاست کوگدلاکردیا،الیکشن کمیشن سیاسی مخالفین کیلئے عمران خان اور پرویزخٹک کی غلیظ زبان کا نوٹس لے،مولا بخش چانڈیو

پی ٹی آئی قیادت کی بدزبانی نے سیاست کوگدلاکردیا،الیکشن کمیشن سیاسی مخالفین ...
پی ٹی آئی قیادت کی بدزبانی نے سیاست کوگدلاکردیا،الیکشن کمیشن سیاسی مخالفین کیلئے عمران خان اور پرویزخٹک کی غلیظ زبان کا نوٹس لے،مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ جلسوں میں گالیاں دینے پرالیکشن کمیشن عمران خان اور پرویز خٹک کیخلاف کارروائی کرے۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی بدزبانی نے سیاست کوگدلاکردیاہے،الیکشن کمیشن سیاسی مخالفین کیلئے عمران خان اور پرویزخٹک کی غلیظ زبان کا نوٹس لے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان سے پرویزخٹک تک جو زبان استعمال ہورہی ہے اس سے ان کی تربیت کاپتاچلتاہے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان نے عوام اور پرویزخٹک نے قوم کی ماؤں کوگالی دی ہے،ہم اس طرح کی زبان استعمال تونہیں کرتے لیکن برداشت بھی نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ جلسوں میں گالیوں کے استعمال کانوٹس نہ لیکرالیکشن کمیشن جانبداری کررہاہے،آجکل کے لاڈلے عمران خان کے پاس منشورہے نہ نظریہ،بس گالیوں کاسہاراہے۔
پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پرویزخٹک نے5سال میں کوئی کام کیا ہوتا تووہ گنواتے،گالیاں نہ دیتے،پی ٹی آئی قیادت غلیظ زبان استعمال کرکے الیکشن عمل سبوتاژکرنے کی سازش کررہی ہے،مولابخش چانڈیونے کہا کہ سیاسی قیادت،کارکنوں پردہشتگردبموں سے اورعمران خان و ہمنوازبان سے حملے کررہے ہیں،صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔