پاکستانی قوم بہادر ہے 25جولائی کو ووٹ کی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے :بلاول بھٹو زرداری

پاکستانی قوم بہادر ہے 25جولائی کو ووٹ کی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے ...
پاکستانی قوم بہادر ہے 25جولائی کو ووٹ کی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے :بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم بہادر ہے 25جولائی کو ووٹ کی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے ،کہیں بھی دہشت گردی کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں،الیکشن ایک خوف کے ماحول میں لڑے جا رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ساراوان ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنماسراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، ہمیں بتایاگیاتھا دہشتگردوں کی کمرتوڑدی گئی ہے اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ،پیپلز پارٹی کو امید ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بہادر ہے 25جولائی کو ووٹ کی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے ،کہیں بھی دہشت گردی کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں،الیکشن ایک خوف کے ماحول میں لڑے جا رہے ہیں ۔