ڈالرمہنگاہونے سے حکومت کے بیرونی قرض میں800ارب روپے کااضافہ ہوگیا،سٹیٹ بینک

ڈالرمہنگاہونے سے حکومت کے بیرونی قرض میں800ارب روپے کااضافہ ہوگیا،سٹیٹ بینک
ڈالرمہنگاہونے سے حکومت کے بیرونی قرض میں800ارب روپے کااضافہ ہوگیا،سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ڈالرمہنگاہونے سے حکومت کے بیرونی قرض میں800ارب روپے کااضافہ ہوگیاجس سے حکومت کا مجموعی بیرونی قرض 8120 ارب روپے ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہناتھا کہ مئی کے اختتام پرحکومت کابیرونی قرض7324 ارب روپے تھا،مئی میں حکومتی قرضوں کی مالیت 63 ارب 35 کروڑ ڈالر تھی،مئی میں بیرونی قرضوں کی مالیت روپے میں115اعشاریہ 61کی شرح تبادلہ سے نکالی گئی تھی۔
واضح رہے کہ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 75 پیسے کے اضافہ سے بڑھ کر 128 روپے 20 پیسے ہو گیا جس سے پاکستان پربیرونی قرضوں کا حجم مزید بڑھ گیا ہے۔