شہبازشریف کاخراب موسم کے باعث دورہ سوات منسوخ

شہبازشریف کاخراب موسم کے باعث دورہ سوات منسوخ
شہبازشریف کاخراب موسم کے باعث دورہ سوات منسوخ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا دورہ سوات منسوخ ہو گیا ،ان کا دورہ خراب موسم کے باعث منسوخ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ نے آج سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے سوات جانا تھا،جلسہ گاہ میں تمام انتظامات مکمل ہے،پنڈال کو پارٹی پرچموں اور قائدین کے پورٹریٹ سے سجا دیا گیا ہے اور کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں اور پنڈال میں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے،لیکن موسم کی خرابی کے باعث صدر مسلم لیگ کا دورہ سوات منسوخ ہو گیاہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات