جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آمد، انتظامیہ نے ملاقات سے روک دیا

جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آمد، انتظامیہ نے ملاقات ...
جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آمد، انتظامیہ نے ملاقات سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات اڈیالہ جیل پہنچ گئے تاہم جیل انتظامیہ نے انہیں نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،ان کا کہناتھا کہ عوام نے نوازشریف کو 3 باروزیراعظم بنایا،پرویزمشرف نے آئین توڑاجوسب سے بڑاجرم ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نوازکا آج اڈیالہ جیل میں تیسرا روز ہے ،ہفتے کے روز صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے اپنے اہلخانہ کے کیساتھ نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کی تھی اور گزشتہ روز(اتوار)کو سابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری ملاقات کیلئے آئے تو جیل انتظامیہ نے ان کی بھی ملاقات کرانے سے انکار کردیا تھا۔