اچھے افسران اپنے محکمہ اور قوم و ملک کیلئے نیک نامی کا باعث ہوتے ہیں، رانا ثمر جاوید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: پاکستان کمیونٹی دبئی

اچھے افسران اپنے محکمہ اور قوم و ملک کیلئے نیک نامی کا باعث ہوتے ہیں، رانا ...
اچھے افسران اپنے محکمہ اور قوم و ملک کیلئے نیک نامی کا باعث ہوتے ہیں، رانا ثمر جاوید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: پاکستان کمیونٹی دبئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر ) کسی بھی محکمہ کے افسران اگر اچھا کام کریں تو وہ نہ صرف اپنی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ دیار غیر میں اپنے ملک و قوم کے لئے بھی قابل مثال ہوتے ہیں۔ قونصلیت آف پاکستان دبئی کے ہیڈ آف چانسری رانا ثمر جاوید نے دبئی قونصلیت میں تین سال اپنے فرائض منصبی بطریق احسن نبھائے اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی کام کیا۔ وہ کچھ عرصہ ڈپنی قونصل جنرل بھی رہے ۔

رانا ثمر جاوید کا عرصہ تعیناتی پورا ہونے پر دبئی میں مقیم پاکستانی قانون دان مخدوم رئیس قریشی نے ان کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کمیونٹی کے اشفاق احمد صدر پے جے ایف ، عرفان اصغر اعوان ، جان قادر ، کامران ریاض ، سرفراز خورشید ، میاں عمر ابراہیم ، ثمیر ناصر ، چودھری ناصر ، فضل امین یوسفزائی ، شفیق صدیقی ، چودھری خالد حسین صدر PSCشارجہ اور سید شرافت علی شاہ کے علاوہ عاشق حسین شیخ پریس قونصلر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثمر جاوید جتنا عرصہ بھی یہاں رہے وہ پاکستان کمیونٹی کی خدمت دل وجان سے کرتے رہے ۔ انہوں نے بلا تفریق ہر پاکستانی کی مدد کی۔ پاکستانی کمیونٹی کو در پیش چند بڑے مسائل کو بطریق احسن حل کیا جن میں پاکستانی سکول کا مسئلہ سر فہرست ہے جن پر انہیں جس قدر بھی خراج تحسین پیش کیا جائے۔

دبئی کے شیخ محمد بن راشد پاکستانی سکول کا مسئلہ حل کرنے اور زبردستی نکالے گئے سکول سٹاف کو دوبارہ بحال کرانے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے ۔ رانا ثمر جاوید نے نہ صرف اس سکول بلکہ ناردرن ایمرئیس میں واقع دیگر سکولوں کے مسائل کو بھی حل کرنے میں فوقیت دی جس پر پاکستانی کمیونٹی ان کی شکر گزار ہے ۔ رانا ثمر جاوید نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے قونصلیت کے دیگر مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کی۔

الوداعی تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ رانا ثمر جاوید نے اپنی تعیناتی کا عرصہ کامیابی سے مکمل کیا ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آئندہ بھی ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا کرتے ہیں۔ اپنی جوابی تقریر میں رانا ثمر جاوید نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر مخدوم رئیس قریشی اور تقریب میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نیکہا کہ وہ دبئی میں اپنی تعیناتی کا عرصہ کبھی بھول نہیں پائیں گے ۔ اُنہیں پاکستانی کمیونٹی کا پیار یاد رہے گا اور وہ جہاں بھی ہوں گے اپنی کمیونٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -