’’جھوٹوں کے سر پر سینگ ہوتے تو عمران خان کے . . .‘‘ پی ٹی آئی چیئرمین کوبلور ہاؤس آنے سے روکنے کی افواہوں پر غلام احمد بلور میدان میں آگئے، واضح اعلان کردیا

’’جھوٹوں کے سر پر سینگ ہوتے تو عمران خان کے . . .‘‘ پی ٹی آئی چیئرمین کوبلور ...
’’جھوٹوں کے سر پر سینگ ہوتے تو عمران خان کے . . .‘‘ پی ٹی آئی چیئرمین کوبلور ہاؤس آنے سے روکنے کی افواہوں پر غلام احمد بلور میدان میں آگئے، واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہہم نے کسی کو تعزیت کے لیے بلور ہاؤس آنے سے نہیں روکا، جھوٹوں کے سر پر سینگ ہوتے تو عمران خان کے سر پر ہوتے، سمجھ نہیں آتی کہ اے این پی کو کس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یادرہے کہ عمران خان کو ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت کیلئے پشاور میں بلور ہاؤس نہ جانے  پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہاتھا۔ 

غلام احمد بلور کاکہناتھاکہ  ہارون بلور سیکیورٹی واپس لینے کی وجہ سے شہید ہوا، ہمیں کچھ لوگوں پر شک ہے اور ہم اس بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دانیال بلور نے خود اعلان کر دیا کہ اس کی والدہ انتخابات میں حصہ لیں گی، ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن ابھی اس کا وقت نہیں، میں اپنے گھر کے کسی اور شخص کو مروانے کے لیے تیار نہیں، پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار کا فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

غلام احمد بلور نے کہا کہ دھماکے کی جگہ چھ منٹ کی تاخیر سے پہنچا، اگر جلدی پہنچتا تو میں بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن چکا ہوتا، اکرم درانی پر حملے کا ایک دن پہلے ہی بتا دیا تھا، سیاسی بصیرت کی وجہ سے ایسی باتیں معلوم ہو جاتی ہیں۔