ملتان میں گیس سلنڈر کا دھماکا،ہوٹل کی چھت گر گئی،2 بچے جاں بحق،8 زخمی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں گیس سلنڈر دھماکے میں ہوٹل کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے جن کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوزکے مطابق گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں کی تیسری منزل پرگیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل کی چھت گرگئی۔
گیس سلنڈر دھماکے میں 3 سالہ عمار سمیت 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں تاہم 8 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا اورطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔