’’گوادر کی عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا ایمان ہے ‘‘امیدوار صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی
پسنی (ظریف بلوچ )حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوری نے پسنی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔کلانچ کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد نے بی این پی کے حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر سید ظہورجان،سید نورشاہ،سید وقار جان نوری،میر چاکر سنگھور،امان اللہ جمعہ، طارق رند، سید برکت شاہ،لالہ واحد، گنج داد بلوچ اور بی ایس او کے ڈپٹی آرگنائزر اویس میر بھی انکے ہمراہ تھے۔کلگ کلانچ میں عوامی اجتماع منقعد ہوا ہے۔ جس سے میر حمل کلمتی اورسید معیار جان نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم اس کاروان کے حصے ہیں جو سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے ساحل اور وسائل کی بات کرتاہے۔ بلوچ قوم کی بقا اور ترقی و خوشحالی کا بات کرتا ہے۔ میر حمل کلمتی کا کہنا تھاکہ میرا اور میری پارٹی کی آواز ہے کہ گوادر کے ترقی سے گوادر کے لوگ مستفید ہوسکیں۔ ڈاکٹر مالک نے پسنی کے سٹلمنٹ کو کینسل کرکے غریبوں کو زمینوں سے بیدخل کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ اگرعوام نے منتخب کیا تو کلگ کلانچ کی پرانی سڑکوں کو ازسر نو شروع کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم سب کو ملکر گوادر کا تحفظ کرنا ہوگا اور یہاں باہر سے آنے والوں کی مسلط کردہ قوتوں کو شکست دینا ہوگی۔