مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ کاقافلہ اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ،نوازشریف سے اظہار یکجہتی کریں گی

مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ کاقافلہ اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ،نوازشریف سے اظہار ...
مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ کاقافلہ اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ،نوازشریف سے اظہار یکجہتی کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ کاقافلہ اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہو گیا۔قافلے کی خواتین کی قیادت سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کررہی ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) کے مطابق اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ کے قافلہ میں موجود خواتین نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اورگلدستے اٹھا رکھے تھے جبکہ سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب عام خواتین کےساتھ وین میں سوارتھیں ۔ترجمان کے مطابق خواتین کی قیادت سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب خود کررہی ہیں اور خواتین کارکن اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کریں گی۔