میاں نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے :سینیٹرمشاہد حسین

میاں نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے :سینیٹرمشاہد حسین
میاں نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے :سینیٹرمشاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سیدکا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کرانا غیر منصفانہ اقدام ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ میاں نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ ہم سیاستدانوں پر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، یہ نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف اور شفاف الیکشن کے لئے سیکیورٹی معاملات بہترکرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کرانا غیر منصفانہ اقدام ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ میاں نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے۔