ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکی پریس کانفرنس بد نظمی کا شکا ر،خواتین آپس میں لڑ پڑیں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکی پریس کانفرنس بد نظمی کا شکا ...
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکی پریس کانفرنس بد نظمی کا شکا ر،خواتین آپس میں لڑ پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکی پریس کانفرنس بد نظمی کا شکا ر ہو گئی ۔پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کی خواتین اور متاثرہ خواتین آپس میں لڑ پڑیں اور شدید ہنگامہ آرائی کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگامہ آرائی سرکاری کوراٹر خالی کرانے کے معاملے پر ہوئی۔متاثرہ خاتون کاکہنا تھا کہ گھر خالی نہیں کروں گی بچوں سمیت جان دے دوں گی،مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ایم کیو ایم نے کبھی ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں کیا۔ جس پر ایم کیو ایم خواتین کا کہنا تھا کہ آپ کا معاملہ الیکشن کے بعد دیکھیں گے ،جس کی وجہ سے گرما گرمی ہو گئی ا ور خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔ایم کیو ایم کی خواتین نے متاثرہ خواتین کو روکا دھکے مارے اور پریس کانفرنس سے باہرنکال دیا اور ایم کیو ایم کی خواتین کی جانب سے کیمرے بند کرانے کی کوشش بھی کی گئی ۔
اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکا کہنا تھا کہ مختلف حکومتوں نے ملازمین کے لئے کچھ نہیں کیالیکن ہم لوگوں کو بے دخل نہیں ہونے دیں گے ،یہ ایم کیو ایم کے کارکن نہیں مخالفین کی چالیں ہیں،ہم ان کی تقریبات کو خراب نہیں کرتے لیکن ہمارے مخالفین ہماری تقاریب خراب کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ بے فکر ہو جائیں ہم عدالت میں یہ کیس لے کر جائیں گے اور لڑیں گے اس مسئلے کے حل کے لئے ہم جلد اچھا وکیل کریں گے ۔