امریکی شہریت رکھنے والی پاکستانی لڑکی کو اسکے شوہر نے بدچلن کہہ کرگھر سے نکال دیا،اپنا گھر بچانے کے لئے اس نے روحانی تسبیح شروع کی تو ۔۔۔
لاہور(نظام الدولہ )میں آپ کے ساتھ اپنی بڑی بہن کا مسئلہ ڈسکس کرنا چاہتا ہوں ۔اسکی شادی امریکہ میں کی گئی تھی اور اسکی نیشنیلٹی بھی اسکو مل چکی ہے ۔بے حد سادہ ہے ۔اسکو لوگوں کو جج کرنا نہیں آتا ۔یہی وجہ اس کے لئے عذاب بن گئی ہے۔اسکی ساس اور سسر نے اسکا جینا حرام کردیا تو اسکے شوہر کے ساتھ جھگڑے شروع ہوگئے۔جس پر میری بہن پر بدچلنی کی تہمت بھی لگا دی گئی جبکہ وہ اس معاملہ میں بالکل قصور وار نہیں۔شوہر نے اسے گھر سے نکال دیاہے۔طلاق نہیں دی۔بہن نے کسی کے کہنے پر ایک وظیفہ شروع کیا تو اسکے حالات مزید ابتر ہوگئے ۔اب وہ پاکستان واپس آگئی ہے۔میں نے ڈیلی پاکستان پر آپ کا یہ روحانی سلسلہ دیکھا ہے تو جناب سے گزارش کررہا ہوں کہ میری بہن کے لئے ایک روحانی تسبیح تجویز کردیں ۔کیونکہ ایک ایسے ہی مسئلہ میں آپ کی دی ہوئی تسبیح سے ایک خاتون کا گھر بچ گیا تھا ۔ بہن کو کوئی بات سمجھانا اب مشکل ہوگیا ہے ۔وہ بہت غصہ کرنے لگی ہے۔ہر معاملہ میں خود کو سچی سمجھتی ہے ۔معاملہ فہمی کرنا نہیں جانتی ۔آپ کی رہ نمائی چاہئے کہ وہ اسکو اپنے گھر کی خوشیاں پھر سے مل جائیں ۔(وجاہت علی۔گجرات)
جواب۔بہن کی جو کیفیت آپ بتارہے ہیں کیا ممکن ہے کہ وہ یہ تسبیح کرلیں گی۔اگر ایسا ممکن نہ ہوتو پھر آپ خود یہ تسبیح شروع کریں اور بہن کے گھر کی خوشیاں اسکو لوٹانے میں اسکی روحانی مدد کریں ۔اگر وہ خود پڑھنے پر مائل ہوں تو پھر ان کے لئے الگ سے تسبیح ہوگی۔فی الحال آپ یہ تسبیح شروع کریں ،اللہ الصمد بے حد رحیم و کریم ہے ۔انشااللہ ایک دکھی بھائی کی التجا سنے گا ۔آپ روزانہ یہ تسبیح کیا کریں ۔یا سبحان اللہ یا جبار ۔۔۔۔گیارہ سو بار باوضو حالت میں پڑھناہے۔ جب تک حالات میں بہتری نہیں آجاتی پڑھتے رہیں۔اگر چالیس روز سے پہلے حالات میں بہتری آجائے تب بھی آپ نے چالیس روز مکمل کرنے ہیں۔
( اپنے مسائل اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح سے حل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )