’’اس پولیس والے کے میری بیوی سے تعلقات ہیں اور۔۔۔‘‘ شوہر نے خود ہی اپنی بیگم کی شرمناک ویڈیو جاری کردی، ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

’’اس پولیس والے کے میری بیوی سے تعلقات ہیں اور۔۔۔‘‘ شوہر نے خود ہی اپنی ...
’’اس پولیس والے کے میری بیوی سے تعلقات ہیں اور۔۔۔‘‘ شوہر نے خود ہی اپنی بیگم کی شرمناک ویڈیو جاری کردی، ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلورو(نیوز ڈیسک) بھارتی شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ناراض بیوی کو سبق سکھانے کے لئے ایک ایسا کام کر ڈالا کہ بے حیائی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اس شخص کا ایک جانب تو یہ کہنا ہے کہ ایک مقامی پولیس افسر اس کی بیوی کو ہراساں کر رہا ہے اور دوسری جانب ایک ایسی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں، اس کے بیان کے مطابق، اس کی بیوی اور پولیس افسر قابل اعتراض حرکات کر رہے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلورو کے علاقے دیوانگری سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا کہنا ہے کہ دو سال قبل اس نے اپنی بیوی کے لئے ایک فوٹوسٹوڈیو قائم کیا تھا جس کا پہلا گاہک ایس پی بھیم شنکر تھا۔ وہ اپنی جڑواں بیٹیوں کی تصاویر بنوانے کے لئے آیا تھا، لیکن الزامات عائد کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے اس کی اہلیہ سے راہ و رسم بڑھانے کی کوشش شروع کر دی۔ اس کا کہنا ہے کہ ایس پی بھیم شنکر نے دھونس اور دھمکیوں سے اس کی اہلیہ کے ساتھ متعدد بار جسمانی تعلق استوار کیا، جس کے ثبوت کے طور پر اس نے دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی ہے۔
دوسری جانب اس شخص کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر طیش میں آکر اس نے یہ الزامات عائد کر دئیے ہیں۔ خاتون کا کہناہے کہ ایس پی بھیم شنکر سے محض کاروباری حوالے سے تعلق تھا جسے اس کے شوہر نے غلط رنگ دیا ہے اور جعلی ویڈیو بنا کر دونوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ اعلٰی پولیس حکام نے بھی اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر مذکورہ ایس پی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -