روس، چین اور یورپ ہمارے دشمن ہیں،امریکی صدر

روس، چین اور یورپ ہمارے دشمن ہیں،امریکی صدر
روس، چین اور یورپ ہمارے دشمن ہیں،امریکی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ روس، چین اور یورپی یونین ہمارے دشمن ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں بہت سے ممالک کی پالیسیوں سے اختلافات ہیں۔ یورپی ممالک ہمارے ساتھ تجارت کے باب میں جو کچھ کررہے ہیں تو وہ دشمنی کے زمرے میں آتا ہے۔ روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے، رہا چین تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بناء پر دشمن ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب بْرے بھی ہیں۔اْنھوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر ہیکنگ میں ملوث 12 روسیوں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے معاملے پر وہ بات کریں لیکن کیا ان افراد کو روس منتقل کیا جا سکتا ہے اس بارے میں انھوں نے ابھی تک نہیں سوچا۔