حسن علی زمبابوے کے خلاف میچ میں ایسا کام کرتے زخمی ہو گئے کہ دیکھ کر آپ کو ہنسی بھی آئے گی اور شدید غصہ بھی آئے گا

حسن علی زمبابوے کے خلاف میچ میں ایسا کام کرتے زخمی ہو گئے کہ دیکھ کر آپ کو ...
حسن علی زمبابوے کے خلاف میچ میں ایسا کام کرتے زخمی ہو گئے کہ دیکھ کر آپ کو ہنسی بھی آئے گی اور شدید غصہ بھی آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلاوائیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی انجری کا شکار ہوگئے لیکن کیسے؟ یہ جان کر آپ کو ہنسی بھی آئے گی اور غصہ بھی آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان نے دوسرا میچ بھی جیت لیا، فخرزمان نے کتنا سکور بنایا اور اپنی اننگز میں کتنے چوکے مارے؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”شہزادہ“ 
تفصیلات کے مطابق حسن علی نے زمبابوے کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ہر وکٹ حاصل کرنے پر انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں جشن بھی منایا مگر ایک موقع پر انہیں جشن منانا انتہائی مہنگا پڑ گیا کیونکہ جب انہوں نے زور سے اپنے ہاتھ بلند کئے تو ان کے کندھے کا پٹھا کھنچ گیا۔


حسن علی کے انجر ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر پاکستانی ملے جلے جذبات کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے کچھ عرصہ قبل حسن علی کو اپنا جشن منانے کا انداز بدلنے کا مشورہ دیا تھا اور وجہ بھی یہ بتائی تھی کہ وہ انجر ہو سکتے ہیں۔


حسن علی نے اپنے فزیو تھراپسٹ کی بات نہیں مانی اور بالآخر وہی ہوا جس کا انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حسن علی کو اپنے انداز منانے کے عمل پر نظرثانی کرنی چاہئے کیونکہ اس سے وہ شدید انجری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔