پی پی ،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں:سراج الحق

پی پی ،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں:سراج الحق
پی پی ،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ عوام25جولائی کو اپنے گھر سے نکلیں اور جاگیرداروں کے اقتدار کا خاتمہ کریں، ایم ایم اے انقلابی کارواں اور مورچہ ہے جوملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے بناہے۔

نجی ٹی وی چینل ”نیو نیوز“ کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ پی پی ،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں ایک ہی طبقہ ملک پر عرصہ درازسے قابض ہے، جو صرف پارٹیاں بدلتا رہتاہے, ہم آپ کو انقلاب کی طرف بلاتے ہیں, ہمیں موقع دیں انشاءاللہ اقتدارمیں آکر وسائل کی منصفانہ تقسیم ،تعلیم ،صحت مفت ،کارخانے کے مزدور کا کارخانے کے منافع میں حصہ ،کسان کا کھیت کے پیداوارمیں حصہ شامل کریںگے ،بیروزگارکو روزگار الاونس دیاجائے گا ضعیف لوگوں کو بھی الاونس دیںگے ،بے گھروں کو شیلٹر دیں گے .

انہوں نے کہاکہ بلاول نے مخلوط حکومت بننے کا کہاہے جس کے وزیر اعظم اس کے اپنے ابو آصف زرداری بنیں گے جبکہ آصف زرداری بلاول کو اگلا وزیر اعظم بناناچاہتے ہیں، کیا ان کے علاوہ پی پی میں کسی اورکی عزت نہیں اور ایسا کوئی نہیں جسے یہ منصب دیاجائے ،سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ٹی وی چینل پر کروڑوں روپے کے اشتہار میں جو چہرے دکھائے جارہے ہیں وہ 25جولائی کے بعد نظر نہیں آئیں گے ,سندھ میں قلندرو ں اور دولت مندوں کا مقابلہ ہے ۔