”تم فوراً شادی کرلو اور .... “مالک نے ملازم کو ایسی بات پر انوکھی سزاسنادی کہ سن کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے

”تم فوراً شادی کرلو اور .... “مالک نے ملازم کو ایسی بات پر انوکھی سزاسنادی کہ ...
”تم فوراً شادی کرلو اور .... “مالک نے ملازم کو ایسی بات پر انوکھی سزاسنادی کہ سن کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایک مشہور و معروف کمپنی کے مالک نے اپنی کمپنی کے ملازم کو خراب حلئے میں دیکھا تو خوب خفا ہوئے اور کہنے لگے۔
”تم نے اپنی حالت دیکھی ہے؟ کوٹ کے سارے بٹن غائب ہیں ، شرٹ بغیر استری کی ہے، بال گندے ہیں اور کپڑوں سے انڈوں کی ہمک آرہی ہے، کیا ہماری کمپنی کے ورکر کو یہ حلیہ زیب دیتا ہے؟“
ملازم نے شرمندہ ہوکر جواب دیا: ”میں شرمندہ ہوں جناب!“۔
مالک نے کہا۔ ” صرف شرمندگی سے کام نہیں چلے گا۔“مالک کا غصہ کسی طور پر کم ہونے میں نہیں آرہا تھا۔ اس نے سوچا کہ سلسلے میں فوری اقدام اٹھاناضروری ہے۔ مالک نے کچھ دیر سوچا اور پھر ملازم سے کہا۔
”تم فوراً شادی کرلو اور اگر شادی شدہ ہو تو طلاق کا بندوبست کرلو۔“
(محمد عارف۔بارسلونا )

مزید :

لافٹر -