طالبان سے براہ راست مذاکرات پر تیا ر ،عالمی فوج کے معاملے پر بھی بات ہو سکتی ہے،امریکہ کا بڑا اعلان :طالبان نے پیش رفت کو ناکافی قراردیدیا

طالبان سے براہ راست مذاکرات پر تیا ر ،عالمی فوج کے معاملے پر بھی بات ہو سکتی ...
طالبان سے براہ راست مذاکرات پر تیا ر ،عالمی فوج کے معاملے پر بھی بات ہو سکتی ہے،امریکہ کا بڑا اعلان :طالبان نے پیش رفت کو ناکافی قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قندھار (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے کہا ہے کہ براہ راست طالبان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، ٹرمپ بھی طالبان سے بات چیت کے خواہشمند اورامریکی وزیر خارجہ بھی اس تجویز پر آمادہ ہیں۔

جیونیوز کے مطابق افغانستان میں امریکی کمانڈر جون نکلسن نے کہا کہ امریکہ طالبان سے براہ راست بات چیت کرنے کے لئے تیارہے اور صدر ٹرمپ بھی طالبان سے بات چیت کے خواہشمند ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو بھی طالبان سے براہ راست مذاکرات کی تجویز پر آمادہ ہیں اور افغانستان میں عالمی فوج کے معاملے پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے ۔ دوسری جانب طالبان کے قطر دفتر سے جار ی بیان کے مطابق امریکہ کی طرف سے براہ راست مذاکرات کی پیش رفت اہم لیکن ناکافی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -