نگران وزیر اعظم نا صر الملک کے ایسے حکم پر وزارت داخلہ عملدرآمد نہ کرا سکی کہ جان کر آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

نگران وزیر اعظم نا صر الملک کے ایسے حکم پر وزارت داخلہ عملدرآمد نہ کرا سکی کہ ...
نگران وزیر اعظم نا صر الملک کے ایسے حکم پر وزارت داخلہ عملدرآمد نہ کرا سکی کہ جان کر آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی جانب سے ملک بھر میں سوگ کے اعلان پر وزارت داخلہ اسلام آباد میں عملدرآمد نہ کراسکی سپریم کورٹ کی عمارت کے علاوہ ایوان صدر وزیر اعظم ہاوس اور پارلیمنٹ ہاوس سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں پر پرچم لہراتا رہا۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم جسٹس ( ر ) ناصر الملک کی جانب سے وزارت داخلہ کو اتوار کے روز ملک بھر میں یوم سوگ منانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی وزارت داخلہ نے جاری کردیا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر اتوار کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا اور سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا لیکن اتوار کے روز ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاوس سمیت پارلیمنٹ ہاوس اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہراتا رہا۔

مزید :

قومی -