کینسر کا شکار ہونے والے اداکار عرفان خان کی تازہ تصویر سامنے آگئی، اب کیسے دکھتے ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے
لندن(نیوز ڈیسک) کینسر کے موذی مرض میں مبتلاء بالی وڈ اداکار عرفان خان کے مداحوں نے کئی ماہ سے ان کی صورت نہیں دیکھی۔ نیورو اینڈوکرائن کینسر کے خلاف لڑنے والے اس اداکار کی ایک تصویر اب لمبے عرصے بعد سامنے آئی ہے، مگر کچھ ایسے حال میں دیکھ کر ان کے مداحوں کے دل ضرور دکھی ہو جائیں گے۔
عرفان خان نے لمبے عرصے بعد اپنی یہ تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بہت کمزور دکھائی دیتے ہیں، البتہ اُن کی مسکراہٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ خطرناک بیماری کے ساتھ ہمت سے لڑ رہے ہیں اور صحت یابی کیلئے پر اُمید ہیں۔ اس تصویر میں وہ پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے اور چشمہ لگائے نظر آتے ہیں جبکہ اُن کے کانوں میں ایئرفون اور ہونٹوں پر مسکراہٹ نظر آتی ہے۔اس تصویر کے ساتھ انہوں نے یہ بھی شعر لکھا ہے ’’ میں اپنے ہی من کا حوصلہ ہوں، ہے سویا جہاں پر میں جگا ہوں، پیلی سحر کا نشہ ہوں، مدہوش تھا اب یہاں ہوں۔‘‘
یاد رہے کہ عرفان خان نے مارچ کے مہینے میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ نیورو اینڈوکرائن کینسر میں مبتلا ہیں۔ یہ کینسر کی ایک کمیاب اور انتہائی خطرناک قسم ہے جو بیک وقت جسم کے متعدد حصوں کو نشانہ بناتی ہے۔