ملائیشیا سے حج کے لئے جانے والے مسلمانوں کے لئے سعودی حکومت نے ایسی سہولت متعارف کروادی کہ جان کر پاکستانی دعائیں کرنے لگیں کہ ہمارے لئے بھی یہ کام ہوجائے

ملائیشیا سے حج کے لئے جانے والے مسلمانوں کے لئے سعودی حکومت نے ایسی سہولت ...
ملائیشیا سے حج کے لئے جانے والے مسلمانوں کے لئے سعودی حکومت نے ایسی سہولت متعارف کروادی کہ جان کر پاکستانی دعائیں کرنے لگیں کہ ہمارے لئے بھی یہ کام ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ملائیشیا سے آنے والے زائرین کیلئے ’’مکہ روڈ‘‘ کے نام سے انتہائی قابل رشک سہولت متعارف کروا دی ہے جس کی بدولت حج کے لئے جانے ملائشین شہریوں کے لئے غیر معمولی آسانی پیدا ہو گئی ہے۔ اس خصوصی پراجیکٹ کے تحت کوالالمپور انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے زائرین کی دو خصوصی پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملائیشیا سے آنے والے زائرین کی صحت سے متعلقہ شرائط کا جائزہ بھی الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے لیا جائے گا تاکہ انہیں ایئر پورٹ پر ویکسین سے متعلق دستاویزات دکھانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ اسی طرح بیرون ملک سفر سے متعلقہ دیگر اہم امور بھی ان کے اپنے ملک میں ہی سرانجام پا جائیں گے۔ 
سعودی عرب آنے والے ملائشین شہریوں کے فنگر پرنٹ اُن کے اپنے ملک میں ہی لیے جائیں گے جبکہ اُن کے پاسپورٹ پر مہر بھی وہیں لگا دی جائے گی۔ ان سہولیات کا نتیجہ یہ ہوگا کہ سعودی عرب میں ان کا داخلہ بالکل اسی طرح ہوگا گویا وہ اندرونی ملک ایک شہر سے دوسرے شہر جارہے ہوں۔ ان افراد کا سامان بھی وزارت حج خود اُن کی قیام گاہ تک پہنچائے گی۔ رواں سال حج کیلئے ملائیشیا سے آنے والے زائرین کی امیگریشن پری کلیئرنس بھی اُن کی روانگی کی جگہ سے ہی ہوجائے گی۔ 
یاد رہے کہ ’’مکہ روڈ‘‘ انیشی ایٹو سعودی مملکت کے نیشنل ٹرانزیشن پروگرام کا حصہ اور ویژن 2030 کے پیش نظر تیار کیا گیا اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد دیگر ممالک سے زائرین کی سعودی عرب آمد کو آسان ترین بنانا ہے۔