ریحام خان کی کتاب میں شاہ رخ خان کی تعریفیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریحام خان نے اپنی کتاب میں شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں منکسر مزاج انسان قرار دیاہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی 445 صفحات پر مبنی سوانح حیات میں بولی وڈ رومانس بادشاہ شاہ رخ خان کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں منکسر مزاج انسان قرار دیا۔ریحام خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2008 میں لندن میں گزارے گئے لمحات اور ان کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بولی وڈ اداکار ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ شخص ہیں۔ریحام خان کے مطابق اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہونے والی ملاقات میں وہ سادہ شخصیت اور کسی بھی قسم کا غرور نہ ہونے کی وجہ سے شاہ رخ خان کی شخصیت سے متاثر ہوئیں۔ریحام خان نے شاہ رخ خان کو دوستانہ مزاج کا مالک دیتے ہوئے لکھا کہ وہ تعلیم یافتہ اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اس شخص کے پروفیشنل ازم سے متاثر ہوئیں۔