سٹیج اداکارہ اور معرو ف کرکٹر عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر کی نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ،سالے کی تصویر دیکھ کر عمر اکمل کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

سٹیج اداکارہ اور معرو ف کرکٹر عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر کی نکاح کی تصاویر ...
سٹیج اداکارہ اور معرو ف کرکٹر عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر کی نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ،سالے کی تصویر دیکھ کر عمر اکمل کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر سے نکاح کر لیا اور اس تقریب کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔
چند دنوں سے ثوبیہ خان کی خفیہ شادی کی افواہیں کافی گردش میں تھیں مگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ شادی کی خبروں میں کس حد تک صداقت ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ثوبیہ خان نے خود اس بات کی تصدیق کر دی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں اور نئے سال کے آغاز میں باقاعدہ پیا گھر سدھار جائیں گی۔


عثمان قادر بھی اپنے والد عبدالقادر کی طرح کرکٹر ہی ہیں۔عثمان قادر مختلف کلبز کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلب میں باقاعدہ لوگوں کو کرکٹ کھیلنے کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، سٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔

مزید خبریں :نامور کرکٹر کے بیٹے نے ایسی سٹیج اداکارہ سے شادی کر لی جس کے پہلے شوہر نے خودکشی کر لی تھی اور دوسرا فرار ہو گیا، یہ کون سے کرکٹر کا بیٹا ہے اور سٹیج اداکارہ کون ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے کھلبلی مچا دی
واضح رہے کہ عثمان قادر رشتے میں کرکٹر عمر اکمل کے برادر نسبتی ہیں اور اس سے قبل عمر اکمل کی ایک سٹیج اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ۔

ویڈیو دیکھیں