جنوبی افریقہ ،کان میں آگ لگنے سے 5مزدور ہلاک
جوہانسبرگ (صباح نیوز)جنوبی افریقہ میں تانبہ کی ایک کان میں آگ لگنے سے 5کان کن ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے پالابورا کمپنی کا کہنا ہے کہ کان کن اپنے کام کاج میں مصروف تھے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ دوسری جانب کمپنی کی انتظامیہ، سرکاری افسران اور منظم ورکروں کی تنظیم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی گہری اور خطرناک کانوں میں حفاظتی معیار کا فقدان ایک بڑا مسئلہ ہے ،سونے اور پلاٹینیم کی کانوں میں اس طرح کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں۔