اگلی حکومت مخلوط، پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہوگی : یوسف رضا گیلانی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگلی حکومت مخلوط حکومت ہوگی اور پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہوگی۔
جیو نیوز کے مطابق شجاع آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میرے حصے میں جتنا فنڈ آئے گا وہ شجاع آبادکے عوام کا ہوگا، الگ صوبہ انتظامی بنیادوں پر بنائیں گے،25 جولائی کو کامیاب ہوکر ترقی کی بنیاد رکھیں گے،اب ہوا چل پڑی ہے اور مخالفین ہماری مقبولیت سے پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ مخالفین میری نااہلی کیلیے سپریم کورٹ تک گئے لیکن ناکام رہے، اگلی حکومت مخلوط حکومت ہوگی اور پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہوگی، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ہر خاندان کے ایک فردکو نوکری دیں گے، ہم کسان کارڈ کا اجراءنئے انداز میں کریں گے،میں نے اپنے دور میں مستقل بنیادوں پر نوکریاں دیں۔