ہر بات کوپریس کانفرنسز میں لانے سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں، محمد زبیر کا دعویٰ

ہر بات کوپریس کانفرنسز میں لانے سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں، محمد زبیر ...
ہر بات کوپریس کانفرنسز میں لانے سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں، محمد زبیر کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ عمران خان کواحساس نہیں کہ ان کی پالیسیوں سے اور ہر بات کو پریس کانفرنسز میں لے کر آنے سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کواحساس نہیں کہ ان کی پالیسیوں سے اور ہر بات کو پریس کانفرنسز میں لے کر آنے سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کا فیصلہ بھی سامنے ہے ،ایرا ایک تنظیم ہے ، ہم حکومت کو نہیں کہتے کہ وہ تفتیش نہ کرے لیکن میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ان باتوں کو میڈیا میں نہیں لاناچاہئے ۔
محمد زبیر نے کہا کہ آج وہ تنظیمیں کیا سوچ رہی ہوں گی؟ جنہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے کہ ہم کو اس ملک میں اپنے منصوبے جاری رکھنے چاہئے یا نہیں رکھنے چاہئے ۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان کا ایک مسئلہ ہے کہ کوئی ان کو سمجھا نہیں سکتا اور شہزاد اکبر بھی وہی بات کریں گے جوعمران خان چاہیں گے ۔

مزید :

قومی -