عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ بدھ کوسنا یا جائے گا

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ بدھ کوسنا یا جائے گا
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ بدھ کوسنا یا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دی ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا۔بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادھو تسلیم کرچکا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را‘ کا ایجنٹ ہے، جسے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے بھیجا گیا تھا۔انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادھو کیس کا فیصلہ 17جولائی کو دن 3 بجے ہیگ کے پیس پیلس میں سنایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ پبلک سٹنگ کے دوران آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد پڑھ کر سنائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -