راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن انکوائری، وسیم اجمل کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت میں توسیع

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن انکوائری، وسیم اجمل کی قبل ازگرفتاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائی کورٹ نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن انکوائری میں نامزد ملزم وسیم اجمل کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب کو 29 جولائی تک وسیم اجمل کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے وسیم اجمل کی درخواست پر سماعت کی، صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں وسیم اجمل کی عدالت پہلے ہی ضمانت منظور کرچکی ہے۔
،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے جواب داخل کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے وسیم اجمل کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت میں توسیع کر دی،عدالت نے نیب کو 29 جولائی تک وسیم اجمل کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -