صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بر کی میں ڈاکو گھر میں گھس کر یا سر گجر اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ10ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹکر فرار ہو گئے۔ستو کتلہ میں اکبر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 75ہز ارروپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ما ڈل ٹا ؤ ن میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکوثا قب اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ 60ہزار روپے نقدی و زیورات،اچھر ہ میں شبیر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،گلشن اقبا ل کے علاقے سے سر فر از اور فیملی سے 3 لاکھ 10 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میں جمیل اور فیملی سے2 لاکھ 75ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، ملت پا رک میں گن پوائنٹ پرفا روق سے 2لا کھ 40ہزار اور موبائل فون،مو چی گیٹ سے ما جد سے2لا کھ20ہزار نقدی اور موبائل فون،شما لی چھا ؤنی میں با برسے 1لا کھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون،شفیق آ با د سے ڈاکو گن پوائنٹ پرممتا ز سے1لا کھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سبز ہ زار،ڈیفنس اے سے گاڑیاں اور اکبر ی گیٹ، مناواں،با ٹا پو ر،نو لکھا، گڑ ھی شا ہو،مسلم ٹا ؤ ن اور شاہدرہ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -