نغمانہ اے ہاشمی چین میں پاکستان کی سفیر تعینات،اسناد پیش کر دیں 

 نغمانہ اے ہاشمی چین میں پاکستان کی سفیر تعینات،اسناد پیش کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بیجنگ (آئی این پی) نغمانہ اے ہاشمی چین میں پاکستان کی سفیر تعینات، نئی سفیر نے اپنی اسناد چینی وزارت خارجہ میں پیش کر دیں، نغمانہ اے ہاشمی چین میں تعیناتی سے قبل بیلجم اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ پیر کو چین کے لئے پاکستان کی نئی سفیر نغمانہ اے ہاشمی بیجنگ پہنچ گئی ہیں۔ بیجنگ پہنچنے پرانہوں نے اپنی تقرری کے کاغذات چینی وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لی کو پیش کئے۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست، شراکت دار اور برادر ممالک ہیں۔نغمانہ اے ہاشمی چین میں تعیناتی سے قبل بیلجم اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ چین میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن بھی تعینات رہ چکی ہیں۔
اسناد پیش