قبائلی اضلاع انتخابات میں 3 دن رہ گئے، انتظامات مکمل

    قبائلی اضلاع انتخابات میں 3 دن رہ گئے، انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخواہ کی 16 نشستوں میں الیکشن کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے،قبائلی علاقوں کے انتخابات کیلئے چھپنے والے بیلٹ پپیرز کی چھپائی کے بعد ترسیل کا عمل شروع ہوگیا، ذرائع کے مطابق بیلٹ پپیرز کی ترسیل کا عمل پاک فوج کی زیر نگرانی جاری ہے،الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے اندراورباہرفوج تعینات کرنیکافیصلہ کیا ہے،انتخابات کیلئے قبائلی اضلاع میں 1 ہزار 943 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں،قبائلی اضلاع کے 26 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق  قبائلی اضلاع کے لیے 28 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، پاک فوج کے جوان انتخابی عملے کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے، قبائلی علاقوں کی سولہ صوبائی نشستوں پر انتخابات 20 جولائی کو ہوں گے۔
قبائلی اضلاع انتخابات