احمد رضا قصوری نے اے پی ایم ایل (جناح) بنانے کا اعلان کر دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان اور معروف قانون دان احمدرضا قصوری نے آل پاکستام مسلم لیگ(جناح)کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،سانحہ مشرقی پاکستان سیاستدانوں کی جانب سے آزادی پاکستان کو یکسر بھلائے جانے کے باعث پیش آیا،ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ(جناح)کے چیئرمین صاحبزادہ احمد رضا قصوری نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ نامساعد حالات کے پیش نظر موجودہ پاکستان بھی اپنا وجود کھو دینے کے خطرے سے دوچار ہے،اور اس سنگین صورتحال میں ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے کہ سب مل کر حقیقی پاکستان کے قیام کے لیے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مسلمانان ہند سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے تاکہ عوام آزادی اور مساوات سے ملکی وسائل سے استعفادہ کر سکیں جبکہ سیاسی طور پر مظبوط،معاشی طور پر غیر مقروض اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے،صاحبزادہ احمد رضا قصوری کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ مسائل کی وجہ سے آج میں اور میرے ساتھی آل پاکستان مسلم لیگ (جناح) کے قیام کا اعلان کرتے ہیں اور ہمیں پاکستان کے عوام کی طاقت،ہمت اور صبر پر مکمل یقین ہے،اللہ تعالی نے پاکستان کو وافر مقدار میں پانی،زرخیز زمین،توانائی کے ذخیرے،قدرتی وسائل اور عظیم الشان انسانی وسائل سے نوازا ہے،جن کے بہتر استعمال کے ذریعے ہم ایک باوقار،جدید اور ترقی پسنداسلامی ریاست کی شکل میں دنیا کے دوسرے ممالک کے شانہ بشانہ اپنے قدموں پر کھڑے ہو کرترقی کے بام و عروج پر جا پہنچیں گے، مظبوط،غیر مقروض،ناقابل تسخیر پاکستان،آل پاکستان مسلم لیگ(جناح)کا نعرہ ہے،اس موقع پر صاحبزادہ احمد رضا قصوری نے آل پاکستان مسلم لیگ(جناح)کا25 نکات پر مشتمل منشور بھی پیش کیا۔ایک سوال کے جواب میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ موجودہ حکومت دھکا اسٹارٹ ہے۔پی ٹی آئی سے عوام کو جو توقعات وابستہ تھیں وہ پوری نہیں ہوئی ہیں۔عوام جلد اس کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔