محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ اسکولز سے متعلق تمام معلومات ڈیجیٹائزکردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے ایک اور انقلابی قدم اٹھالیا ہے اور ان کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کی طرف سے والدین کی سہولت کے لیے نجی اسکولز کی تمام تر معلومات اب آن لائن کردی گئی ہے۔صوبہ سندھ میں موجود تمام نجی اسکولوں کی رجسٹریشن اور فیس اسٹرکچر کی معلومات کو ڈجیٹلائیز کرکے اسکی ایک الگ سے ویب سائٹ تیار کردی گئی ہے, جس کا افتتاح وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے آج 15 جولائی کو بوائز اسکاٹس آڈیٹوریم میں منعقد کی لانچنگ تقریب میں کیا. لانچنگ تقریب میں سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز, ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز منسوب صدیقی, رجسٹرار رافیعہ ملاح اور سندھ بھر کے پرائیویٹ اسکولز کے نمائندوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اب کسی بھی والدین کو پرائیویٹ اسکولوں کے فیسز یا رجسٹریشن سے متعلق معلومات ان کی ایک کلک پر دستیاب ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو آنلائن رجسٹریشن کا عمل قابل تعریف ہے، مجھے خوشی ہے کہ محکمہ تعلیم میں بھتری ہو رہی ہے، یہ تعلیم کی بہتری کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ اور ابھی اور مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قوم کے بچوں کو اپنے بچے تصور کرنا ہوگا، پبلک سیکٹر ہوں یا پرائیویٹ سیکرٹر جب تک ہم سب ان بچوں کو اپنا بچہ نہیں سمجھیں گے تب تک تبدیلی نہیں آسکتی، تبدیلی زبردستی نہیں آئیگی جیسے عمران خان اور شبر زیدی لائے ہیں۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ میں نجی اسکولوں کے خلاف نہیں ہوں پر والدین کے ساتھ ہوں، جن کی جیب کا احساس ہے مجھے، جتنا ہوسکے سھولیات دی جائیں، جب کہ قانون کے مطابق فیسیں لینی چاہیئے، سندہ کے 6 کروڑ لوگوں کے ساتھ ان لاکھوں بچوں کی بھی فکر ہے جو اسکولوں سے باہر ہیں