پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس ،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع

پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس ،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اگست تک ...
پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس ،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کردی،عدالت نے کہاہے کہ آئندہ سماعت کے دوران خواجہ برادران پرفردجرم عائدہوگی۔تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،جوڈیشل کمپلیکس آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردارتاریں لگا کربند کردیاگیا،عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈمیں 8 اگست تک توسیع کردی اورملزموں میں ریفرنس کی نقول تقسیم کردی گئیں،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت کے دوران خواجہ برادران پرفردجرم عائدہوگی۔