اےپی ایم ایل انٹراپارٹی الیکشن میں صدر رائے شیرعلی کھرل، سیکریٹری تنویراحمد کےمنتخب ہونے پر عشائیہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ روزAPML کےچیف آرگنائزر راجہ شوکت حیات نے آل پاکستان مسلم لیگ چیپٹر کےانٹراپارٹی الیکشن میں صدر رائے شیرعلی کھرل، سیکریٹری جنرل تنویر احمد کے گزشتہ دنوں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان سے مرکزی سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک، ناٸب چیٸرمین شیر عالم خٹک خیبر پختونخواہ اوریوتھ ونگ کےصدر جمشید خان نےخصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک نےپارٹی ممبران سے مشاورت کی اوربتایا کہ وہ پرویز مشرف کی خصوصی ہدایت پر ان سے مل رہی ہیں،انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں سے پارٹی کے مفاد میں تجاویز کی روشنی میں ہدایات دیں آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلاً گفتگو کی جبکہ خواتین ونگ کی فرزانہ منصور ،مسزثروت زہرہ، مسز فریحہ تابش کی دوبارہ پارٹی میں شمولیت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پہلے کے مقابلے میں اب مذید تن دہی سے ممبرسازی کریں گی، نائب چیئر مین شیر عالم خٹک خیبر پختونخواہ نے کہا کہ انکے اعزاز تقریب منعقد کرنے پر میں عہدیداروں ،کارکنان اور خصوصی طور پر راجہ شوکت حیات کاشکریہ ادا کرتاہوں اور کہاکہ وہ ہر وہ کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں جو پارٹی کے مفاد میں ہو،جبکہ چیف آرگنائزر روجہ شوکت حیات نےعشائیہ میں خصوصی شرکت پرمرکزی سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک اور نائب چیئرمین شیر عالم خٹک خیبر پختونخواہ، یوتھ ونگ کےصدرجمشید خان کا شکریہ ادا کیااور عہدیداروں ،کارکنان کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹی سے متعلق کسی بھی اختلافی امور پر گروپ میں شیئر کرنے کے بجائے بل واسطہ یا بلاواسطہ حل نکالیں اورغیر ضروری گفتگووتصاویر شیئر کرنےسےاجتناب برتیں، یوتھ صدر پاکستان جمشید خان نے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ یوتھ کو کس طرح پارٹی کیلئے راغب کررہے ہیں اور آئندہ کے پروگرام پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پرنو منتخب صدر رائے شیر علی نے صدر منتخب ہونےاوران پر اعتماد کرنے پر ممبران کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ سابقہ غلطیوں کو ہم نہیں دوہرائیں گےتمام کام ممبران گفتگو وشنید و مشوروں سے عمل کرینگے،آئندہ پہلے کی طرح ڈکٹیٹرانا انداز کو نظر انداز کرکے عوامی طورطریقے اپنائیں گےاور پارٹی کو منظم کرکے ممبران کی رائے کااحترام کرتے ہوئے سب کوساتھ لیکر چلیں گے،اس موقع پر ممبران محمد عمر بلوچ،ملک یونس ،محمد عرفان، فرزانہ منصور ،مسز ثروت زہرہ،سعید خان جوئیہ، مسز فریحہ تابش،بلال لجپال،جام اظہر،مبشرملک ومحمد شاہد آئینہ نے خصوصی شرکت کی اورصدر رائے شیر علی پراپنے مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تجاویز دیں اور اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ گروپ بندی یا سیاست پارٹی میں نہیں ہوگی بلکہ پارٹی سے باہر ہوگی تمام ممبران نے یکجہتی کا مظاہرہ کیاجس سے پارٹی کے اندر اور باہر کالی بھڑوں کو منہ کی کھانی پڑی۔