”پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا اصل مقصد۔۔۔“ مالیاتی تنظیم کے مشن چیف نے واضح اعلان کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشن چیف ارنیستو راما ریز ریگو نے کہا ہے آئی ایم ایف پروگرام کا اصل مقصد پاکستانی معیشت میں توازن بحال کرنا ہے، موجودہ حکومتی پالیسیوں میں پروگرام مددگار ثابت ہوگا، معاشی بحالی کا پروگرام دو اہم ستو نوں پر مشتمل ہے۔مشن چیف نے کہا ان میں پہلے نمبر پر بڑے مسائل کا حل اور دوسرے نمبر پر اداروں کی تنظیم نو شامل ہے۔ معیشت کو لاحق بڑے مسائل میں اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کا توازن، قرضوں کی ادائیگی اور دیگر مالیاتی معاملات شامل ہیں، پاکستان کا اصل مسئلہ ٹیکسو ں کا کم حصول ہے، پروگرام میں فنڈ کا زور ٹیکس نیٹ میں اضافے پر ہے۔مشن چیف کا کہنا تھا مارکیٹ بیسڈ ایکس چینج ریٹ بھی برآمدات کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ سماجی بہبود کے اخراجات میں اضافہ معاشی بحالی کیلئے اہم ہے۔ کاروبار کیلئے ماحول بہتر بنانا، ریڈ ٹیپ کا خاتمہ اور ٹیکس پالیسی ریفامز بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔