برطانوی کاﺅنٹی کرکٹ کلب گلامورگن نے فخر زمان کو ٹی 20 ٹیم میں شامل کر لیا

برطانوی کاﺅنٹی کرکٹ کلب گلامورگن نے فخر زمان کو ٹی 20 ٹیم میں شامل کر لیا
برطانوی کاﺅنٹی کرکٹ کلب گلامورگن نے فخر زمان کو ٹی 20 ٹیم میں شامل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی گلامورگن کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان کو ٹی 20بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
29 سالہ بلے باز کو آسٹریلیا کے شان مارش کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا جو گلامورگن کیلئے ابتدائی 8 میچوں میں کھیلیں گے، شان مارش عالمی کپ کے مقابلوں کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ فخر زمان نے اپنے ٹی 20 کیرئیر میں 89 میچز کھیلے ہیں جن میں 30 انٹرنیشنل ٹی 20میچز بھی شامل ہیں۔انہوں نے 140 کے سٹرائیک ریٹ اور 28 کی اوسط سے 2300 رنز بنائے ہیں۔
گلامورگن کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کارڈیف کے میدان میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ اس میدان میں میری بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں، یہاں پر ہم نے چیمپئن ٹرافی کا سیمی فائنل جیتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلامورگن بلاشبہ ایک بڑا کرکٹ کلب ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکوں گا۔ گلامورگن کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر مارک وِلس نے کہا کہ شان مارش کی عدم دستیابی سے مایوسی ہوئی تاہم فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت ایک اچھی خبر ہے۔

مزید :

کھیل -