عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز کا راناثناء اللہ کو ٹیلی فون

عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز کا راناثناء اللہ کو ٹیلی فون
عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز کا راناثناء اللہ کو ٹیلی فون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی ضلع کچہری میں پیشی پر آئے منشیات کیس میں گرفتار رانا ثنااللہ کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹیلی فون کیاہے اور انہیں بتایاہے کہ  اتوار کو فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کریں گی اور گھر بھی جائیں گی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اپنے قریبی ذرائع کے نمبر سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے رانا ثنااللہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کو نواز شریف کیساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جارہی ہے. رانا ثنااللہ نے کہا کہ میں نواز شریف کیساتھ کھڑا ہوں،گھبرایا نہیں ہوں.دوسری جانب لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی ۔کیس کے دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔عدالت نے اے این ایف کو حکم دیا کہ وہ چالان فوری عدالت میں پیش کریں ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے اگر اس میں سگریٹ کے اثرات بھی نکلیں تو کیس سنے بغیر ہی سزا دے دیں اور نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے، مجھے ابھی تک کیس کا ریکارڈ نہیں ملا، کل ایک ٹیم نے تفتیش کی ہے، تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں، ابھی تک میرا موقف بھی سرکاری طور پر نہیں لکھا گیا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں کسی سہولت نہ ملنے کا شکوہ نہیں کروں گا،جتنا بھی ظلم کرنا ہے کرلیں، میں نے سوچ رکھا ہے کہ پاکستان میں ہی رہنا ہے، میرے حوصلے بلند ہیں مگر مجھ پر دباو¿ ہے، یہ ظلم ہے اور ظلم کی دہائی دینے کی بجائے اسے للکارنا چاہیے، یہ ظالم اپنا عبرتناک انجام بھگتے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ رانا ثنا اللہ لاہور کی کیمپ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -