کسان اتحاد نے اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دے دی

کسان اتحاد نے اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دے دی
کسان اتحاد نے اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دے دی

  


لاہور(ویب ڈیسک) کسان اتحاد نے فصل کی پیداواری لاگت کم کرنے اقدامات بجٹ2019-20 میں شامل نہ کرنے پر اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دیدی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کسان اتحاد کے سربراہ خالد محمود کھوکھر کا کہناہے کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کم کرنے اور حکومتی مشیران کی جانب سے پارلیمنٹ کو ڈکٹیشن دینے پر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرپارلیمنٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کیاجائے گا تو کسان اور ملک کس جانب جائے گا؟ پارلیمنٹ سپریم ہے یا رزاق داو¿د جیسے غیرمنتخب مشیران ؟۔

مزید : کسان پاکستان