ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مافیاسے ہے،ہم ان کا گٹھ جوڑ توڑیں گے :ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مافیاسے ہے،ہم ان کا گٹھ جوڑ توڑیں گے ...
ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مافیاسے ہے،ہم ان کا گٹھ جوڑ توڑیں گے :ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مافیاسے ہے،کابینہ  نے درآمدی خوردنی تیل پر ٹیکس 7فیصد سے کم کرکے 2فیصد کردی،  اگست میں شجر کاری مہم کے دوران14کروڑ پودے لگائے جائیں گے،14اگست کے بعداسلام آبادمیں  پلاسٹک بیگ پر مکمل پابندی  ہوگی،بنانے اور استعمال پربھاری جرمانہ کیاجائے گا،تاجروں کے جائز مسائل حل کریں گے مگرٹیکس رجسٹریشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا مراد سعید اور ملک امین اسلم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات و نشریات داکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں، قرضوں میں ڈوبی ہوئی عوام کے ساتھ سابقہ ادوار میں  جو نا انصافی ہوئی اور مغلیہ خاندان نے ٹیکس جس شاہانہ انداز میں خرچ کیا اس کے بارے میں کابینہ کو بتایا گیا، سرسبز پاکستان وزیراعظم کا ویژن ہے  اس حوالے سے  مختلف اقدامات سے  کابینہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے بغیر نہ کرپشن اور نہ  ہی کلین  گرین پاکستان مہم کامیاب ہوسکتی ہے، ہم کرپشن اور موسمیاتی  تبدیلی کے حوالے سے جنگ لڑ رہے ہیں، جب تک سب اس میں شامل نہیں ہوں گے ہم کامیاب نہیں ہوسکتے، کلین گرین مہم پر آنے  والی نسلوں کیلئے  اور کرپشن فری پاکستان  معیشت کی آزادی کیلئے ہے،14 اگست کو ہم جسمانی طورپر آزاد ہوئے تھے اور معاشی  طورپر آزادی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا،میڈیا پبلک سروس میسیج کے طورپر کلین گرین مہم چلائے۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کیس   کا عالمی عدالت میں ہمارے  خلاف فیصلہ آنے کے بعد اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں   وزیر ریونیو حماد اظہر، عشرت حسین، شہزاد اکبر، سید قاسم و دیگر ممبر ہوں گے، کمیٹی فیصلے کی وجوہات ذمہ داروں کا تعین اور کیس کے حوالے سے  اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل میں آنے والی سٹوری کے بارے میں بھی کابینہ میں بات ہوئی، فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کے ہر اجلاس میں سابقہ حکمرانوں نے جہاں جہاں دورے کیے اس کی تفصیلات بتائی جائیں گی اور اس کومیڈیا کے سامنے لایا جائے گا، ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری دی گئی جس  جس وزارت ایڈیشنل چارج پر لوگ کام کررہے ہیں اس کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ تین ماہ کے اندر خالی اسامیوں کو  پُر کیا جائے گا میرٹ کی بنیادپر تعیناتی کی جائے گی، توصیف ایچ نائیک کو چیئرمین نیپرا  لگانے کی منظوری دی گئی، وزیراعظم سستا گھر پروگرام کیلئے  زمین کے ریکارڈ میں ابہام کی وجہ سے  مشکلات کا سامنا ہے جس پر صوبوں کے ساتھ مل کر لینڈ ریونیو ریکارڈ کو ٹھیک کیاجائے گا اور اس کیلئے  ایک نظام بنایا جائے  تاکہ عوام کو ریلیف ملے،چیئرمین سی ڈی اے  عامر علی کو سی ڈی اے  چیئرمین  میں تین ماہ  کی توسیع کردی گئی ہے،وزیراعظم نے  آٹا، گھی کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لیتے ہوئے صوبوں سے  اس حوالے سے معلومات لینے کی ہدایت کی ہے، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں پر سخت نظر رکھی جائے گی۔ مشیر  اطلاعات نے  کہاکہ یہ سازش ہورہی ہے،درآمدی خوردنی تیل پر ٹیکس ساتھ فیصد سے کم کرکے 2فیصد کردیا گیا ہے ۔انہوں نے  کہاکہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں  مافیا سے ہے،ہم ان کا گٹھ جوڑ توڑیں گے،مافیا تاجروں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے ، تاجروں کے جائز مطالبات حل کریں گے مگر ٹیکس رجسٹریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ان کو ہرصورت اپنے آ پکو رجسٹر کرنا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قوم اب ہم سے  رزلٹ چاہتی ہے اور کرپشن کی ریکوری کے حوالے سے ہم پر دباؤ ہے،وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریکوری کا عمل تیز کیا جائے،جب ریکوری شروع ہوجائے گی تو اس کے بارے میں بھی عوام کو آگاہ کیا جائےگا۔

مزید :

قومی -