وہ شخص جسے آج ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا نفع ہوا، بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا دوسرا امیر ترین آدمی بن گیا

وہ شخص جسے آج ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا نفع ہوا، بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا ...
وہ شخص جسے آج ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا نفع ہوا، بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا دوسرا امیر ترین آدمی بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام آدمی ہزاروں یا لاکھوں روپے کے منافع کے بارے میں سوچ سکتا ہے لیکن دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اربوں ڈالر کما رہے ہیں اور کچھ لوگ اربوں ڈالر کا نقصان بھی برداشت کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنالٹ کی ہے جنہوں نے آج (منگل کو) ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا ہے۔
ارب پتی افراد کی فہرست مرتب کرنے والے میگزین فوربز کے مطابق برنارڈ آرنالٹ کو صرف ایک دن میں اتنا زیادہ نفع ہوا ہے اور وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ برنارڈ آرنالٹ آج کے منافع کے بعد 104 اعشاریہ ایک ارب ڈالر کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
رواں برس جب فوربز نے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کی تھی تو برنارڈ آرنالٹ کے اثاثوں کی مالیت 76 ارب ڈالر تھی اور وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص تھے لیکن چند ماہ کے اندر ہی انہوں نے اربوں ڈالر کا منافع کمایا اور وہ 104 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
فہرست میں تیسرے نمبر پر دھکیلے جانے والے بل گیٹس کو آج کی تاریخ میں اب تک 81 ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 103 ارب 70 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔ خیال رہے کہ فوربز نے جب فہرست جاری کی تھی تو اس وقت بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 96 ارب 50 کروڑ ڈالر تھی۔
ارب پتی افراد کی فہرست پر ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا قبضہ مزید مستحکم ہوگیا ہے۔ پہلے ان کے اثاثوں کی مالیت 131 ارب ڈالر تھی لیکن اب ان کے اثاثے آج ہونے والے 197 ملین ڈالر کے نقصان کے باوجود 165 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔