داڑھی کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کےخلاف بڑا قدم

داڑھی کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کےخلاف بڑا قدم
داڑھی کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کےخلاف بڑا قدم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لاٖئن)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نے داڑھی کی ڈیزائننگ کرانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف کارروائی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ایم پی اے رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ داڑھی خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺکی سنت ہے۔قرارداد کے مطابق داڑھی پر کسی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ سخت گناہ ہے اور ڈیزائننگ داڑھی اور سنت مبارکہ کی توہین اور گناہ کے مترادف ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ داڑھی کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف کارروائی کے لیے قانون سازی کی جائے ۔

مزید :

قومی -