کرپشن کے مقدمے میں نامزد ملزم کو تعریفی سند سے نواز دیا گیا

کرپشن کے مقدمے میں نامزد ملزم کو تعریفی سند سے نواز دیا گیا
کرپشن کے مقدمے میں نامزد ملزم کو تعریفی سند سے نواز دیا گیا

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صنعتی شہر فیصل آباد میں کرپشن کے مقدمے میں نامزد ملزم کو تعریفی سند سے نواز دیا گیا۔

فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے خلاف جنگ کے 100 روز مکمل ہونے پر فرنٹ لائن ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر سٹی ٹرمینل صادق سواتی بھی شریک ہوا اور تعریفی سند لے اڑا ۔ موصوف کو 23 جون کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا،  سٹی ٹرمینل انکوائری میں نہ صرف صادق سواتی پر کرپشن ثابت ہوئی بلکہ اس پر مقدمہ بھی قائم کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی تقریب کے دوران صادق سواتی ڈویژنل کمشنر ، آر پی او اور ڈی سی کی اسناد کی تقسیم میں معاونت کرتا رہا اور اسی بنا پر خود بھی سند وصول کرلی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -