ایئر مارشل ارشد ملک کی بطور CEO پی آئی اے کانٹریکٹ میں توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرمارشل ارشد ملک کی بطور چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے کانٹریکٹ میں توسیع کردی گئی۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرمارشل ارشد ملک 25 اپریل 2022 تک قومی ایئرلائنز کے سی ای او رہیں گے۔واضح رہے کہ ایئرمارشل ارشد ملک کی بطور سی ای او پی آئی اے توسیع کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حسنین کاظمی کے عہدے کی معیاد میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید حسنین عباس کاظمی کو ایک سال کی توسیع دی گئی ہے، ان کے عہدے کی معیاد میں توسیع رواں ماہ 3 جولائی سے شمار ہوگی۔اس میں بتایا گیا کہ سید حسنین عباس کاظمی ایم پی 2 اسکیل میں تعینات ہیں۔