نیا صفائی ٹیکس تجویز!

نیا صفائی ٹیکس تجویز!

  

صوبائی حکومت نے شعبہ صفائی کی تجویز پر صفائی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے،اس کے مطابق لاہور کو چھ مختلف زونوں میں تقسیم کر کے عمارتوں کے تعمیری رقبے کے حساب سے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ یہ تجویز اگرچہ اب سامنے آئی اور بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ گندگی پھیلانے والوں کو جرمانے بھی کئے جائیں گے کہ لوگ خود بھی کوڑا پھیلاتے ہیں۔یہ تجویز نئی نہیں،جب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی بنی تو اسی وقت اس ٹیکس کی تجویز تھی، جس پر بوجوہ عمل نہ ہوا۔اس کمپنی کے اغراض و مقاصد میں لندن اور ہانگ کانگ کی طرز کا نظام اپنانا شامل تھا کہ گھروں میں بڑے شاپرز دیئے جائیں گے،گھر والے اپنے گھر کا کوڑا اس میں جمع کریں گے اور کمپنی کا عملہ وہ بڑے شاپرز لے جایا کرے گا اس کے ساتھ ہی صفائی کے نظام کو بھی یونین کونسل کی سطح پر بہتر بنایا جائے گا، اس پورے منصوبے پر اس کی روح کے مطاق عمل نہیں ہوا، اور اب ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس تجویز کا اچھی طرح جائزہ لے کر ہی عملی اقدام کیا جانا چاہئے۔

مزید :

رائے -اداریہ -