شانگلہ اور مضافات میں مون سون بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری

  شانگلہ اور مضافات میں مون سون بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ ضلع بھر اور مضافات میں مون سون بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری، ایک روز وقفے کے بعد شانگلہ کے مختلف علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بارش خوب برسا جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری شروع ہوگئی ہیں بارش کے بعد مختلف خوڑوں اور برساتی نالوں میں پانی کی بہاو میں اضافہ ہوا۔ بالائی علاقوں میں ژالہ باری اورمیدانی علاقوں کے بارش سے وادی میں ٹھنڈ پھر لوٹ ائی جبکہ میدانی علاقوں میں موسم کی رت بدلی۔بالائی علاقوں میں یخ بستا ہواؤں کاراج برقرار۔محکمہ موسمیات نے ائندہ ہفتے تک مون سون ہواؤں کے تحت وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں ایک روز وقفے کے بعد گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی ژالہ باری ہوئی جس سے ایک مرتبہ پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ائندہ ہفتے سے دوبارہ وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -